پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور)پ ر(پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میںناکام رہی ہے ، اچانک چند دن لوڈ شیڈنگ کم کرکے اس کا خوب پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے ا ور پھر اچانک پہلے سے زیادہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے ا نہوں نے اپنے میڈیا آفس سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہاں کرپشن نام کی چیز باقی نہیں رہ گئی مگروفاقی حکومت اس کو تسلیم کرنے کوتیار نہیں بلکہ الٹا پراپیگنڈہ میں مصروف ہے۔

 ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ہفتہ وار کامیاب جا رہا ہے اور عوام اس میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں کیونکہ وہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4