جہانیاں، 2طالبات ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

جہانیاں، 2طالبات ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
جہانیاں، 2طالبات ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

  

جہانیاں (آن لائن) جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب سکول جانے والی 2طالبات ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئیں ،دونوں جاں بحق ،گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر113دس آر کی 2طالبات جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب سکول جانے کیلئے ریلوے لائن عبور کررہی تھیں کہ اچانک قراقرم ایکسپریس ٹرین آن پہنچی جس کی زد میں آکر کلاس دہم کی طالبہ آسیہ اشفاق موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ چھٹی کلاس کی طالبہ عائشہ عرفان شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا اور بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ حادثہ کے بعد قراقرم ایکسپریس نصف گھنٹہ تک جہانیاں اسٹیشن پر کھڑی رہی جبکہ سمہ سٹہ ریلوے پولیس کاروائی مکمل کی ۔ واضح رہے کہ جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع چک نمبر113دس آر اور مرضی پورہ کے سینکڑوں رہائشی تمام دن بلا خوف و خطرریلوے لائن عبور کرتے رہتے ہیں جہاں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید : پنجاب