نواب شاہ ،قومی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم، 3افراد جاں بحق

نواب شاہ ،قومی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم، 3افراد جاں بحق
نواب شاہ ،قومی شاہراہ پر کار اور بس میں تصادم، 3افراد جاں بحق

  

نوابشاہ(نیوز ڈیسک) نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پربس اور کار آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر بس نے پہلے کار کو ٹکرماری، پھر بے قابو ہوکر قریبی ہوٹل میں جاگھسی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے، جب کہ بس کی ٹکر سے ہوٹل میں سویا ہوا ایک شخص جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری پر تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کردیا گیا۔

مزید : سندھ