تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا

تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا
تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا

  

تربت(نیوز ڈیسک) ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ تربت کے ضلع کیچ کے نواحی علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے اسکول ٹیچر عبد الحمید کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : تربت