لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹروٹرین چلائی جائے گی

لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹروٹرین چلائی جائے گی
لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹروٹرین چلائی جائے گی

  

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان لاہور اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے تاریخی معاہدے پردستخط کی تقریب شہرشنگھائی (چین) میں منعقد ہوگی۔وزیر اعلیٰ ٰپنجاب محمد شہباز شریف پاکستان کے پہلے میٹروٹرین پراجیکٹ کے معاہدے پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کریں گے جبکہ چین کی طرف سے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین دستخط کریں گے ۔منصوبے کا تخمینہ1.6بلین ڈالر ہے اور سال رواں کے اختتام تک اس منصوبے پر کام کا آغازہو گا ۔لاہور اونج لائن ٹرین کے ٹریک کی کل لمبائی 27.1کلو میٹر ہے، 25.4 کلومیٹر ٹریک ایلیویٹڈ ہو گا ۔یہ منصوبہ 27ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔منصو بے کے لئے تمام سرمایہ کاری ،ڈیزائننگ ،تعمیر اور نگرانی چینی حکومت کرے گی جبکہ منصوبے کی تکمیل چینی معیار کے مطابق کی جائے گی۔لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے آغاز میں روزانہ تقریبا اڑھائی لاکھ مسافر مستفید ہوں گے ۔ میٹرو ٹرین منصوبے کا روٹ علی ٹاؤن سے ٹھوکر نیاز بیگ ، ملتان روڈ ،سکیم موڑ،چوبرجی ،ایم اے او کالج،مال روڈ ،لکشمی چوک ، ریلوے اسٹیشن،گڑھی شاہو پل سے جی ٹی روڈ ،یو ای ٹی ،پاکستان منٹ سے ڈیرہ گجراں تک ہو گا۔

مزید : لاہور