لاہور:2خواتین شوہروں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر گئیں

لاہور:2خواتین شوہروں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر گئیں
لاہور:2خواتین شوہروں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (شعیب بھٹی )صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر 2خواتین کو شوہروں نے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتولہ 30سالہ ثمینہ بی بی کو شوہر نے اولاد نہ ہونے کی پاداش میں زہر دے کرجبکہ مقتولہ 26سالہ شاہدہ پروین کو غیرت کے نام پرگولیاں مار کر قتل کیا گیاہے ۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھجواکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ما نگا منڈ ی کے علاقہ مد ینہ کا لو نی کی ر ہا ئشی شا ہد ہ پرو ین جس کی 1سا ل قبل ملز م نذیر عر ف ’’بگا ‘‘کے سا تھ شا د ی ہو ئی تھی اور اس کا3 ما ہ کا بیٹا تھا ۔ ملز م نذ یر اپنی بیو ئی پر نا جا ئز تعلقا ت پر شک کر تا تھا اور آ ئے رو ز ان کے در میا ن لڑا ئی جھگڑا ر ہتا تھا ، گز شتہ رو ز ملز م نے طیش میں آ کر بیوئی کو فا ئر نگ کر کے ز خمی کر د یا اور فرا ر ہو گیا ۔فا ئر نگ کی آ وا زسن کر اہل محلہ مو قع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل پہنچا یا جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کر د ی ۔ در یں ا اثنا ء چو نگ کے علاقہ میں حیدری کالونی کی رہائشی ثمینہ بی بی نے چھ سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لے کر ملز م مظہر نامی شخص سے شادی کی مگر شادی کے چھ سال گزرنے کے بعد ان کے گھر اولاد نہ ہو سکی ۔اس بات کو لے کر میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھاتین دن قبل ان دونوں میں پھر جھگڑا ہو گیا جس پر مظہر ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا وقوع کے روز مظہر تین روز کے بعد گھر واپس آیا تو ان دونوں میں پھر جھگڑا شروع ہو گیا اس دوران ثمینہ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تو مظہر نے اس کو دوائی پلائی جس کے فورا بعد ثمینہ کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے طبی آمداد کے لیے ہسپتال کے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اطلا ع ملنے پر پو لیس جا ئے وقو عہ پر پہنچی اور دونو ں نعشو ں کو قبضے میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کر تفتیش کا آغاز کر دیاپولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ بی بی نے اپنے نزعی بیان میں بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے زہریلی چیز کھلائی ہے تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوں گے ۔ جبکہ مقتو لہ شا ہد ہ کے وا لد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کے پا ک دا من تھی ظا لمو ں نے قتل کر نے کے بعد چھو ٹا الزا م لگا یا ہے ۔ پو لیس کے مطا بق دو نو ں تھا نو ں نے  ملزم گرفتا ر کر لئے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -