چوہنگ، تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ما ر کر نوجوان کو ہلاک کر دیا

چوہنگ، تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ما ر کر نوجوان کو ہلاک کر دیا


لاہور(کرائم سیل)چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ما ر کر 25 سا لہ نوجوان کو ہلاک کر دیا ،موقع سے فرار ہو نے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو راہگیروں نے پکڑنے کے بعد پو لیس کے حوالے کر دیا ،پو لیس نے ٹر ک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملز م کو حوالات میں بند کر تے ہو ئے کارروائی کا آ غا ز کر دیا ۔ بتا یاگیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نمبر .TLE 662 مانگا منڈی کی جا نب سے لاہور آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ کو بچانے کی کوشش میں دوسری جا نب سے آ نے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس سے 25 سالہ شہباز موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش اپنے قبضہ میں لیکر قا نونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی