لاہور میں اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے،رانا عبدالجبار

لاہور میں اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے،رانا عبدالجبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزرانا عبدالجبار نے افسران کو ہدایت دی کہ لاہور میں اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جان فشانی سے فرائض کو سر انجام دیا جائے اس کے علاوہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں کرایہ داروں کے کوائف کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے اپنے دفتر میں ماڈل ٹاﺅن ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایس پی ماڈل ٹاﺅن سمیت تمام سرکل افسران اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کیا انہوں نے مزید کہا کہ جرائم میں کمی اور ملک دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچاناہماری اصل ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ہمیںتمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہیے انہوں نے تمام پولیس افسران کو اشتہاریوں کی جلد گرفتاری اورکرایہ داروں کے کوائف مکمل کرنے کی خصوصی ہدایت کیااور کہا کہ اختیارات میں تجاوز،فرائض میںغفلت ،کرپشن اور کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائے گی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزرانا عبدالجبار نے لاہور کی تمام بنکوں کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لئے اپنے اپنے بنکوں میں ایک ہفتے کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں۔

مزید :

علاقائی -