خواتین کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی خصوصی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

خواتین کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی خصوصی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ شہر میں خواتین کے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظرسٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی خصوصی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اٹلس ہنڈا کے تعاون سے آئندہ دو روز تک خواتین کی خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کی ماہر خواتین اساتذہ موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی تربیت دیں گی ۔ سہیل چوہدری نے کہا کہ شہر میں خواتین کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اٹلس ہنڈا اور سٹی ٹریفک پولیس نے خواتین کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیاہے۔سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں آئندہ دو روز تک ان خصوصی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اٹلس ہنڈا نے خواتین کی خصوصی تربیت کے لیے 3 موٹر سائیکلزاور اپنے ماہرین کی خدمات ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کو پیش کی ہیںجہاں سٹی ٹریفک پولیس کا لیڈیز سٹاف اور اٹلس ہنڈا کے ماہرین خواتین کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ سکھائیں گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں داخلے کی خواہشمند خواتین پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کریں۔

مزید : علاقائی