کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ،19534گاڑیوں کے خلاف کارروائی

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ،19534گاڑیوں کے خلاف کارروائی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے 13 روزمیں 19534گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکے خلاف کارروائی کی گئی۔ایس پی صاحبان مہم کی خود نگرانی کریں اورتمام سیکٹرز انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ مہم کواپنی محنت سے کامیاب بنائیں۔سہیل چوہدری نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز شہر میں حادثات کا باعث بنتے ہیں جن کی حوصلہ شکنی کے لیے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ جس میں13 روزمیں19534گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داری بھی نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔ وارڈنز شہریوں سے نرمی سے گفتگو کریں۔ سہیل چوہدری نے کہا کہ سیکٹر انچارجز اور وارڈنز مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور محنت کریں ایس پی صاحبان مہم کی خود نگرانی کریں تاکہ کمسن بچوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔ شہری کسی بھی شکایت اور معلومات کے لیے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کریں۔

مزید : علاقائی