پنجاب، 24گھنٹوں مےں 501ٹریفک حادثات ،432افراد شدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں مےں 501ٹریفک حادثات ،432افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 501ٹریفک حادثات میں432افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ایمبولینسوںنے بروقت نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا جبکہ175افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122کے پراونشل مانےٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کاموازنہ کیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ ان ٹریفک حادثات میں248ڈرائیور 20کم عمرڈرائیور،278مسافراور88پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ108ٹریفک حادثات کی ایمرجنسی کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 132متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان45حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل614متاثر ہونے والوں میں سے488مرد اور126خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بےشتر واقعات میں ,400موٹر سائیکلز,51آٹو رکشے40موٹر کاریں32,مسافربس,11ٹرک، اور77 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی