قصور : 10قماربازگرفتار ،رقم بر آمد
قصور (بیورورپورٹ) سی آئی اے پولیس نے ٹبہ کدواں والا میں سر عام قمار بازی کرنے والے 10قماربازوں کوگرفتار کرکے داﺅ پر لگی ہوئی ہزارروں روپے کی رقم قبضہ مےں لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹبہ کدواں والا میں قمار باز سرعام جواءکھیل رہے ہیں ۔ اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور 6قماربازوں کو داﺅ پر لگائی گئی 14ہزار روپے کی رقم قبضہ میں لے لی جبکہ یوسف سمیت 4قمار باز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے پکڑے جانے والے حنیف وغیرہ ملز
موں کو مقدمہ درج کر کے حوالات بند کردیا ہے ۔