امامیہ کالونی،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

امامیہ کالونی،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) امامیہ کالونی میں نوجوان عمران نے زہریلی گولیا ں کھا کر خود کشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ 35سالہ شادی شدہ عمران اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہتا تھا۔ اس نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر دم توڑ گیا۔ فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔

مزید : علاقائی