مختلف مقامات پر آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف مقامات پر آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر


لاہور( کرائم سیل )شہر میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے سے خاتون جھلس گئی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایا جاتا ہے کہ فیروز پور روڈ اچھرہ کے علاقہ میں واقع شہری کے گھر میں یو پی ایس میں آگ لگ گئی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے قیمتی گھریلو سامان جل گیاآگ پر قابو پانے کی کوشش میں مسز احسان معمولی طور پر جھلس گئی شور پر محلے دار اکھٹے ہوگئے اور امدادی ٹیم کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ قلعہ گوجر سنگھ کے علاقہ میں آٹو موٹر سائیکل کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر ضائع ہوگیا ۔

مزید : علاقائی