احسن عرف چھوٹو گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

احسن عرف چھوٹو گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور( کرائم سیل) ایس ایچ او لٹن روڈ ملک آصف ذوالفقار اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی اور راہزنی کی 30 وارداتوں میں ملوث احسن عرف چھوٹو گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فون سیٹ ، 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے شاہدرہ ، ٹبی سٹی، انارکی، لٹن روڈ، سمن آباد، لوئر مال سمیت شہر کے 10 تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اسی طرح سندر پولیس کے ایس ایچ او اعجاز رسول نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کیاہے۔

مزید : علاقائی