ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ) چھانگا مانگا چونیاں روڈ ، شہزاد ماڈل سکیم کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کےلئے جنرل ہسپتال لاہور پریفر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار طارق اپنے کزن دلدار احمد کو لے کر چونیاں جارہا تھا جب وہ شہزاد ماڈل سکول کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جبکہ طارق محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس نے ضابطے کی کاروائی کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -