چنیوٹ :مکان کے تنازع پر سسرالیوں نے زہر دیکر بہو کومار ڈالا
چنیوٹ(نامہ نگار )مکان کے تنازع پر سسرالیوں نے زہر دیکر بہو کومار ڈالا تفصیلات کے مطابق مقیت ٹاﺅن چنیوٹ کے رہائشی اور مسلم لیگ ن چنیوٹ کے ضلعی نائب صدر آغا طالب حسین کی ہمشیرہ صفیہ بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل امانت علی ساکن محلہ معراج پورہ شیخوپورہ میں انجام پائی تھی جبکہ صفیہ بی بی کے نام مکان کے نام کی رجسٹری تھی جسے اپنے نام منتقل کرنے کیلئے امانت علی اور اس کے بھائی طارق اور مصباح بی بی نے گزشتہ روز کھانے میںصفیہ بی بی کو زہر دے دیا جس سے خاتون کی حالات بگڑ گئی اور اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو شیخوپورہ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔