شرقپورشریف میں بجلی کے نئے میٹروں کی چوری شروع ہو گئی

شرقپورشریف میں بجلی کے نئے میٹروں کی چوری شروع ہو گئی

شرقپورشریف(نامہ نگار)شرقپور اور اس کے گرد ونواح میں بجلی کے نئے لگائے گئے میٹر چوری ہونا شروع ہوگئے شہریوں میں سخت تشویش شہری دوبارہ میٹر لگوانے کے لیئے دفتر کے چکر لگانے لگے بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے سے شرقپورشہر اور اس کے گردونواح مہتہ تریڈا ،کلال والااور دیگر علاقوں میںبجلی کے نئے لگائے گئے میٹر چوری ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رات کی تاریکی میں بجلی کے میٹر چوری کرنے کا گروہ متحرک ہے جو صرف نئے میٹر اتار کر واپڈا اہلکاروں کو فروخت کر دیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور واپڈا سب ڈویثرن شرقپور اس بارے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بجلی چور گروہ کو گرفتار کیا جائے اور ہمارے جو میٹر چوری ہوگئے ہیں وہ دوبارہ لگائے جائیں ۔

مزید : علاقائی