سیوریج پائپ میں دھماکے ہونے سے مین ہولز کے ڈھکنے اڑ گئے،متعدد زخمی

سیوریج پائپ میں دھماکے ہونے سے مین ہولز کے ڈھکنے اڑ گئے،متعدد زخمی

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے تین مختلف علاقوں میں مین ہولز کے سیوریج پائپ میں زور دار 10دھماکے ہونے سے مین ہولز کے ڈھکنے اڑ گئے جس کے باعث 3افراد معمولی زخمی ہو گئے، دھماکوں سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اہل علاقوں خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ ،شادباغ اور راوی روڈ کے علاقوں میں گزشتہ روز مین ہولز کی سیورج پائپ لائنوں مین زہریلی گیس بھر جانے کے باعث اچانک دھماکے ہو گئے تینوں علاقوں میں 10مین ہولز کے ڈھکنے اڑ کر دور جا گرے جس کے باعث راہگیر سلیم ،شریف اور شبیر زخمی ہو گئے اہل علاقہ دھماکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ گئیں اور انہوں نے امداد کام کرکے فوری طور پر لائنوں کو ٹھیک کر دیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مین ہولز میں دھماکے زہرلی گیس بھر جانے کے باعث ہوئے ہیں محکمہ کوکل گورنمٹ کے افسران اور اہلکاروں کی ناقص حکمت عملی کے باعث ان جگہوں کے مین ہولز درست نہیں رکھے گئے جس کی وجہ سے مین ہولز میں زہرلی گیس بھر گئی اور دھماکے ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔

مزید : علاقائی