پروٹوکول کی گاڑی کی چیف سیکرٹری پنجاب کی گاڑی سے ٹکر،دونوں محفوظ

پروٹوکول کی گاڑی کی چیف سیکرٹری پنجاب کی گاڑی سے ٹکر،دونوں محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل ) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں پروٹوکول کی گاڑی کی چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے فوری بعد چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ گاڑی سے اتر گئے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب حادثے میں محفوظ رہے۔ بتا یا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب آفس سے گھر جانے کےلئے گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے پیچھے موجود پروٹوکول کی گاڑی انکی گاڑی سے ٹکراگئی، جس سے چیف سیکرٹری پنجاب فوراً ہی گاڑی سے باہر نکل آئے جبکہ باہر نکل کر دیکھا تو گاڑی کومعمولی نقصان پہنچا، اسی دوران سیکرٹری آئی اینڈ سی و دیگر افسران فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے کچھ ہی دیر بعد چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

مزید :

علاقائی -