ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم ...

                                                     لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاﺅنی کے علاقہ جلال کالونی کے رہائشی عرفان کے گھر مسلح ڈاکوﺅں نے گھس کر اس کے اہل خانہ سے 11لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا ۔ ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے کار سوارسرور سے اسلحہ کے زور پر 10لاکھ 7 ہزار روپے مالیت کی نقدی ، فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے نثار شریف سے 4لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین لیا۔جبکہ لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے طارق اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات،نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے اویس نظامی سے1لاکھ 82ہزار روپے مالیت کی نقدی ، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے نفیس سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے آصف سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ہئیر میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر اسلم سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ڈیفنس سی میں ڈاکوﺅں نے عمران سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے عزیز سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے شہزاد سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مانگا منڈی میں ڈاکوﺅں نے منیر سے 28ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے کاشف سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل ،نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عظیم سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نصیر آباد میں ڈاکوﺅں نے طارق سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے وقاص سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے غلام سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ڈیفنس بی میںثناءظفر،گارڈن ٹاﺅن میںعائشہ،ستو کتلہ میںسعید اور عمرکی گاڑیاں جبکہ شاد مان میںطارق ،نواں کوٹ میں اظہر ،مزنگ میں خالد ،قلعہ گجر سنگھ میں ابرار،لوہاری گیٹ میںانیس ،مغل پورہ میں افتاب ،اقبال ٹاﺅن میں حسین ،گوجر پورہ میںعلی ،شاد باغ میںمبشر،شاہدرہ میںکامران ، سندر میںاسماعیل ،قائد اعظم اندسٹریل اسٹیٹ میںجلیل ،ہنجر وال میںاعظم،اور کوٹ لکھپت میںافضال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

 

مزید : علاقائی