مختلف مقامات پر 2 خواتین شوہروں کے ہاتھوں قتل ملزمان گرفتار

مختلف مقامات پر 2 خواتین شوہروں کے ہاتھوں قتل ملزمان گرفتار


لا ہو ر (شعیب بھٹی )صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر 2خواتین کو ان کے شوہروں نے موت کے گھاٹ اتاردیا، مقتولہ 30سالہ ثمینہ بی بی کو شوہر نے اولاد نہ ہونے کی پاداش میں زہر دے کرجبکہ مقتولہ 26سالہ شاہدہ پروین کو غیرت کے نام پرگولیاں مار کر قتل کیا گیاہے ،پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں بھجواکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ما نگا منڈ ی کے علاقہ مد ینہ کا لو نی کی ر ہا ئشی شا ہد ہ پرو ین کی ایک سا ل قبل نز یر عر ف ’’بگا ‘‘کے سا تھ شا د ی ہو ئی تھی اور اس کا3 ما ہ کا بیٹا تھا ۔ نز یر اپنی بیوی پر نا جا ئز تعلقا ت کا شک کر تا تھا اور آ ئے رو ز ان کے در میا ن لڑا ئی جھگڑا ر ہتا تھا ، گز شتہ رو ز ملز م نے طیش میں آ کر بیوی کو فا ئر نگ کر کے ز خمی کر د یا اور فرا ر ہو گیا ۔فا ئر نگ کی آ وا زسن کر اہل محلہ مو قع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل پہنچا یا جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کر د ی ۔ چو ہنگ کے علاقہ میں حیدری کالونی کی رہائشی ثمینہ بی بی نے چھ سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لے کر مظہر نامی شخص سے شادی کی مگر شادی کے چھ سال گزرنے کے بعد ان کے گھر اولاد نہ ہو سکی ،اس وجہ سے میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔تین دن قبل دونوں میں جھگڑا ہواتو مظہر ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا، وقوعہ کے روزملزم مظہر گھر واپس آیا تو ان دونوں میں پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس دوران ثمینہ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تو مظہر نے اس کو دوائی پلائی جس کے فوری بعد ثمینہ کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اطلا ع ملنے پر دونوں علاقوں کی پو لیس نے جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر نعشو ں کو قبضے میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ بی بی نے اپنے نزعی بیان میں بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے زہریلی چیز کھلائی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوں گے ۔ جبکہ مقتو لہ شا ہد ہ کے وا لد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی پا ک دا من تھی ،ظا لم شوہرنے قتل کر نے کے بعد جھو ٹا الزا م لگا یا ہے ۔ پو لیس کے مطا بق دو نو ں تھا نو ں نے ملزموں کوگرفتا ر کر لیاہے ۔

مزید : علاقائی