جعلی ویزہ سٹیکرفروخت کرنے والے ملزم گرفتار

جعلی ویزہ سٹیکرفروخت کرنے والے ملزم گرفتار

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ایف آئی اے نے جعلی ویزے سٹیکرفروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 17ویزہ سٹیکر اور دو پاکستانی پاسپورٹ برآمد کرلیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مبشر احمد ترمذی کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کی ہدایت پر ٹیم نے مریدکے کے علاقے میں جعلی ویزہ سٹیکر فروخت کرنے والے ملزم محمد فیاض کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سترہ ویزہ سٹیکر دو پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا چچا ریاض خان 2008میں گرفتار ہوا تھا جبکہ اس کا ایک کزن یو کے میں مقیم ہے اور اس نے کسی پٹھان کے ذریعے یہ جعلی ویزہ سٹیکر بجھوائے تھے ایف آئی اے کے مطابق ملزم فی ویزہ دو لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا تاہم ملزم کے تین ساتھ موقع سے فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کام کررہی ہے ۔

جعلی ویزہ

مزید : علاقائی