بزرگ شہری کا پلاٹ منسوخ کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

بزرگ شہری کا پلاٹ منسوخ کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ شہری کا پلاٹ منسوخ کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری کوآپریٹو سے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے محمد اظہر کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ 1991میں انہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا جس کے تمام واجبات بھی ادا کر دیئے گئے تھے مگر اب سیکرٹری کوآپریٹو کی طرف سے ان کے نام پلاٹ منسوخ کر کے کسی دوسرے شخص کو منتقل کیا جا رہا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے ،انہوںنے استدعا کی کہ پلاٹ کی منسوخی اور منتقلی کیلئے جاری کیا گیا سیکرٹری کوآپریٹو کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ، ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطاءبندیال نے بزرگ شہری کا پلاٹ منسوخ کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری کوآپریٹو کو ہدایت کی ہے کہ 26جون کو جواب جمع کرایا جائے

مزید : علاقائی