3پولیس افسر تبدیل

3پولیس افسر تبدیل


لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، خان بیگ نے 03 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس پی انوسٹی گیشن CTD ہیڈ کواٹرز پنجاب لاہور کفایت اللہ باجوہ کوایس پی ،پنجاب ہائی وے پٹرول، ڈی جی خان کی خالی آسامی پرتعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی ایس پی سیکیورٹی گورنر ہاوس لاہور خالد جاوید کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور اور ڈی ایس پی / پی آر او، ٹریفک ہیڈکواٹرز پنجاب لاہور سعید اللہ خان کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید : علاقائی