پراپرٹی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

پراپرٹی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت پراپرٹی ٹیکس وصولی کے خلاف دائردرخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قوانین کے تحت حکومت کے دو مختلف ادارے ایک ہی نوعیت کا ٹیکس وصول نہیں کر سکتے اور نہ ہی ایک ہی ٹیکس دوہری مرتبہ وصول کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں شہری اور دیہی علاقوں کی وضاحت نہیں کی گئی مگر اسکے باوجود انتظامیہ شہروں کے مضافات میں بسنے والے دیہاتیوں سے بھی غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر قانونی طور پر پراپرٹی ٹیکس وصولی کے اقدامات کو روکنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔جس پر عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری ایکسائز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22مئی کو جواب طلب کر لیا۔

 پراپرٹی ٹیکس

مزید : علاقائی