حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے، لیاقت بلوچ

حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے، لیاقت بلوچ

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک میں بھوک اور خوف کے حالات ختم کرنا چاہتی ہے ۔عوام کی قسمت پر مخصوص ٹولہ ریاستی وسائل پر قبضہ کر کے حکمرانی کر رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 149 کے زیر اہتمام شاہد نوید ملک کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریزکرے ۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو یہ قومی بجٹ نہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا عوام کے معاشی قتل کا بجٹ ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ملک و ملت کا اہم ترین قابل فخر اثاثہ ہیں ۔ حکومت ایسا نظام بنائے کہ جس سے پاکستان آمد پر اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار نہ ہوں ۔

مزید : علاقائی