واسا کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز ہزاروں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

واسا کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز ہزاروں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) واسا کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز ہزاروں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی دن بھر واسا کے سیوریج عملہ نے گٹروں کی صفائی کی نہ ڈیوٹی پر حاضر ہوئے بعداز دوپہر ملازمین پریس کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سڑک پر لیٹ کر مظاہرہ کیا۔ بعدازاں اسمبلی کے باہر پہنچ گئے ملازمین نے اسمبلی کے احاطہ میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود رشید بھی اظہار یکجہتی کے لئے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مظلوم ملازمین کے ساتھ ہے ان کی آواز اسمبلی میں اٹھائینگے اور نج کاری کے خلاف قرار داد جمع کرائینگے ۔گزشتہ روز واسا کے ملازمین نے ادارہ کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کی اور دفاتر کو تالہ لگا دیئے ملازمین نے کہا کہ واسا کی نج کاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ دریں اثناءواسا کی سی بی اے یونین سمیت ایک درجن سے زائد ایسوسی ایشنیں اپنے لیڈروں سمیت نج کاری کے خلاف سڑکوں پر آ گئیں دن بھر انہوں نے حکومت کے خلاف سینہ کوبی کی اور نعرے لگائے اس موقع پر سی بی اے صدر رانا اقبال نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ایم ڈی سمیت کسی افسر کو دفتر میں نہیں بیٹھنے دیں گے اور اینٹ سے اینٹ بجا دیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کئے گئے وعدہ وزیر اعلیٰ پورے کروائیں ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور واسا کو کمپنی نہ بنایا جائے کمپنی بننے سے ملازمین کی ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی اور یونین اپنے ملازمین کا تحفظ کرے گی
ملازمین سراپا احتجاج

مزید :

علاقائی -