حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

لاہور(سٹاف رپورٹر)جلیل القدر صحابی، کاتب وحی، اسلامی بحری بیڑے کے موجد، فاتح شام و قبرص اور 19 سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات آج 22 رجب المرجب بروز جمعرات کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف دینی و مذہبی جماعتیں ، جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور بے مثال فتوحات و کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یوم وفات

مزید : علاقائی