ریلوے ٹریک کی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ،شرکاء کو جدید آلات کی افادیت پر بریفنگ

ریلوے ٹریک کی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ،شرکاء کو جدید آلات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس سینٹر ل آفس میں ریلوے ٹریک کی سکیورٹی کے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ جس میں جنرل مینجر آپریشنزانجم پرویز، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین ، ایڈیشنل آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی ، اے جی ایم محمد خالد اور جاوید انور بوبک ، ایس ایس پی ریلوے لاہور شارق جمال ، ڈیٹا کمپنی کی ڈائریکٹرتہمینہ اور سٹاف نے شرکت کی ۔ تہمینہ نے ریلوے ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی موئثر بنانے کے لئے جدید آلات کی افادیت پر بریفنگ دی جبکہ اسٹیشنوں کی سکیورٹی کے لئے انھوں نے جدید کیمرے اور آلات کے متعلق بریف کیا ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے جنرل مینجر کو بتلایا کہ ریلوے پولیس ٹریک کی سکیورٹی کے لئے کم وسائل کے باوجود دن رات پٹرولنگ کر رہی ہے ۔
اجلاس

مزید :

علاقائی -