وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں بزرگ شہری کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں بزرگ شہری کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنے کے واقعہ ...


لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں زمیندار کی جانب سے70سالہ بزرگ کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بزرگ شہری کو ہلاک کرنے کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی