منموہن نہیں آئے تو نواز شریف کو بھی نہیں جانا چاہیے، عسکری ماہرین

منموہن نہیں آئے تو نواز شریف کو بھی نہیں جانا چاہیے، عسکری ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل) منموہن سنگھ پاکستان نہیں آئے نواز شریف کو بھی نہیں جانا چاہیے ۔نریندر مودی کو الیکشن میں پاکستان کیخلاف استعمال کی جانیوالی زبان پر معافی مانگنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنرل(ر)راحت لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو مودی کی دعوت پر بھارت نہیں جانا چاہیے اور اگر چلے بھی جاتے ہیں تو دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ملنے سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔ائیر مارشل (ر)شاہد ذوالفقار نے کہا کہ نواز شریف نے منموہن سنگھ کو بھی دعوت دی لیکن وہ پاکستان نہ اور مودی بھی پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔ جس طرح مودی نے الیکشن میں پاکستان کےخلاف بڑھکیں لگائیں وزیر اعظم بننے کے بعد ایسا کچھ نہیں بولیں گے۔سابق سر براہ آئی ایس آئی پنجاب برگیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے کہاکہ دوستی برابری اور مخلصانہ طریقے سے ہونی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -