دشمن کو دشمن کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے،عوام

دشمن کو دشمن کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے،عوام

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)نریند ر مودی کا اصل چہرہ مسلم دنیا کے سامنے ہے۔ نواز شریف کے بھارت جانے یا نہ جانے سے پاکستان اور بھارت دوست نہیں بن سکتے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کیے گئے سروے میں رضوان علی اور شہباز حیدر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں حکومتوں کی تبدیلی معمول کا کام ہے جن میں اچھے اور برے چہرے آتے رہے لیکن 65برسوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہو سکے۔ظل حیدر اورسہیل انجم نے کہاکہ دشمن کو دشمن کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔عاشر علی اور عدیل آصف نے کہاکہ ہندو بنیا پر اعتماد کر نا پاکستان کےلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی