10 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 3 کروڑ 12 لاکھ روپے کی منظوری

10 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 3 کروڑ 12 لاکھ روپے کی منظوری

               لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 43 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب 3کروڑ 12 لاکھ 1 ہزار روپے کی منظوری دی ہے۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 43 ویں اجلاس میں جن 10 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کو بحثیت ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن مبلغ 3 ارب 63 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار روپے ، بلا سود سیلف ایمپلائمنٹ سکیم(پی سی ٹو) حکومت پنجاب کی معاونت کے لیے کنسلٹنٹ برائے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مبلغ 45 لاکھ روپے، صوبہ پنجاب میں دادو خیل سے لے کر اٹک کے درمیان پائلٹ ریچ کے ضمن میںان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی (پی سی ٹو) مبلغ 6 کروڑ روپے، لاہور میں بچر کاہنہ ڈسٹری بیوشن کی پختگی مبلغ 55 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار روپے، لاہور رنگ روڈ پیکیج- 7 کے تحت ائر پورٹ رابطہ سڑک کے مقام پر انٹر چینج کی تعمیر مبلغ 2 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ 75 ہزار روپے، گوجرانوالہ شہر میں جی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر مبلغ 3 ارب 93 کروڑ 84 لاکھ 64 ہزار روپے، ضلع بہاولپور میں ایمپریس بند روڈ نیشنل ہائی وے N-5 نزد دریائے ستلج کے مقام پر ہائی وے پل تا لشکر دی گوٹھ روڈ کی تعمیر (ترمیمی) مبلغ 64 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار روپے، ضلع بہاولپور و بہاولنگر میں حاصل پور تا بہاولنگر سٹر ک کی کشادگی اور بہتری کے لیے مبلغ 1 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار روپے، ضلع جھنگ و لیہ میں 18 ہزاری سے فتح پور روڈ کی کشادگی و بہتری اور تعمیر (ترمیمی) کے لیے مبلغ 99 کروڑ 30 لاکھ 79 ہزار روپے اور ضلع منڈی بہاﺅالدین میں میاں وال رانجھا تا سیدا براستہ قادر آباد سٹرک کی کشادگی و بہتری کے لیے مبلغ 22 کروڑ 27 لاکھ 89 ہزار روپے شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی