مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت
مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

  

                                 نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کو وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ تقریب چھبیس مئی کو ہوگی، اگر نواز شریف اس تقریب میں شریک ہوتے ہیں تو یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی پاکستانی وزیراعظم کسی بھارتی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شریک ہو تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جب موصول ہوگا تو وزارت خارجہ کو بھجوا دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے بعد ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے اپنے اندرونی مسائل کے باعث شرکت نہیں کی تھی ۔ بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق نواز شریف خود جانے کی بجائے تقریب میں اپنا کوئی نمائندہ بھی بھجوا سکتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول