لاہور ہائی کورٹ فیصلے کا خیر مقدم

لاہور ہائی کورٹ فیصلے کا خیر مقدم
 لاہور ہائی کورٹ فیصلے کا خیر مقدم

  

اسلام آباد(اے این این)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیاستدانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے اٹھارہ برس تک بیرون ملک دولت کمائی ہے تاہم وہ اپنی ساری دولت وطن واپس لے کر آئے جو کہ ان کے اہل خانہ کی بجائے خود ان کے نام پر ہی ہے۔ ملک میں موجود سیاسی قیادت پر بھی اپنی دولت پاکستان منتقل کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اثاثوں کی تفصیلات اور ٹیکس معلومات قوم کے سامنے ہیں اور تحریک انصاف کی وئیب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔

مزید : صفحہ اول