اروند کیجروال نے عوام سے معافی مانگ لی

اروند کیجروال نے عوام سے معافی مانگ لی
اروند کیجروال نے عوام سے معافی مانگ لی

  

                 نئی دہلی(اے این این) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نئی دہلی کی وزارت اعلی کی نشست سے استعفیٰ دینے پر عوام سے معافی مانگ لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ دلی سے وزارت اعلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے عوام ان سے ناراض ہو گئی تھی، ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہے، استعفیٰ نہ دے کر عوام کی بہتر خدمت کر سکتے تھے، استعفیٰ دینے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔اروند کیجریوال نے کہا کہ پارٹی نے دلی میں انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کے لئے ہم عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عام انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ چاہتے تھے اس لئے دلی کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیا لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چا ہیے تھا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا کی 543 میں سے صرف 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ دلی میں انھیں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اروندر کیجری وال نے گزشتہ سال دسمبر میں نئی دلی کے وزیر اعلی کا حلف اٹھایا تھا لیکن صرف 49روز کے بعد 14 فروری کو اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید : صفحہ اول