سٹیٹ بینک کے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز جاری کردیئے گئے

سٹیٹ بینک کے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز جاری کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز جاری کردئیے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گم شدہ پرائز بانڈز کے سیریل نمبرز aw070001 سے aw090000 تک تھے، پرائز بانڈز لاہور آفس سے کراچی ایکسپریس کے ذریعے کراچی بھیجے گئے، ٹرین 12گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی میں پولیس کی موجودگی میں ریل کا ڈبّا کھولا گیا تو 20ہزار پرائز بانڈز غائب تھے، ڈبے کا ایک پینل ٹوٹا ہوا تھا، تمام بینکس، اسٹیٹ بینکس دفاتر، قومی بچت کے دفتروں کو بانڈز کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -