ری اسٹرکچرنگ پیکج‘ سٹیل مل کو ارب روپے کی پہلی قسط موصول

ری اسٹرکچرنگ پیکج‘ سٹیل مل کو ارب روپے کی پہلی قسط موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹیل کے 18.5ارب روپے کے ری اسٹرکچرنگ پیکج میں سے 4.2 ارب روپے کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔ ملازمین کو دو ماہ کی پے سلپ جاری کردی جائے گی۔ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو 18.5 ارب روپے کے ری اسٹرکچرنگ پیکج کی مد میں 4.2 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی جس کے تحت ملازمین کو فروری اور مارچ کی دو ماہ کی تنخواہ کی پے سلپ جاری کردی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ موصول شدہ رقم سے55 ہزار میٹرک ٹن کے دو کوئلے کے جہاز کی ایل سی کھولی جائے گی جس کی مجموعی لاگت 1.5 ارب روپے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول شدہ بقایا رقم سے گریجویٹی، مرمتی کام ادائیگیوں کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -