ایکسائز پنجاب کے او ایس ڈی افسران انتظامیہ کی نا انصافیوں کیخلاف متحد ہو گئے

ایکسائز پنجاب کے او ایس ڈی افسران انتظامیہ کی نا انصافیوں کیخلاف متحد ہو گئے ...

         لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل) ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب کے اعلیٰ افسر انتظامیہ کی ناانصافیوں کے خلاف متحد ہوگئے۔ڈائریکٹر ریجن اے اکرم اشرف گوندل کی سربراہی میں او ایس ڈی بنائے جانے والے تمام افسروں نے سرجوڑ لیئے۔نسیم صادق کو ہٹا کر ڈی جی کے عہدے پر محکمے کا افسر تعینات کیا جائے۔اورگریڈ 18کے افسروں کو فی الفور ترقی دی جائے۔ افسروں کے مطالبات سامنے آگئے۔معلوم ہواہے کہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان دنوں شدید نوعیت کے بے چینی پائی جاتی ہے۔کہ ایک طرف محکمے میں گریڈ 17کے جونئیر افسروں کو گریڈ19کے عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے تو دوسری طرف گریڈ 18اور 19کے افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جس کے باعث گریڈ 19کی 12میں سے 10سیٹیں خالی ہوگئیں۔ ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ ، حکومتی احکامات یا ریٹائرمنٹ اور ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کے برعکس محکمے کے سینئیر افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جارھا ہے۔ اور گریڈ 17کے جونئیر افسروں کو گریڈ 19کے عہدوں پر بطور او پی ایس تعینات کیا جارھا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمے کے افسرسمجھتے ہیں کہ سینئیر افسروں کے ساتھ یہ ناانصافی ڈائریکٹر جنرل نسیم صادق کے کہنے پر کی جارہی ہے۔حالانکہ نسیم صادق خود گریڈ 19کے افسر ہیں۔ لیکن گریڈ 20میں ریگولر ترقی پانے والے محکمے کے ڈائریکٹر لاہور ریجن اے اکرم اشرف گوندل ، نسیم صادق کے ماتحت کام کرنے پر مجبور ہیں۔جو کہ خلاف ضابطہ ہے ۔معلوم ہواہے کہ او ایس ڈی بنائے جانے والے محکمے کے افسروں نے اکرم اشرف گوندل کی سربراہی میں فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے باقاعدہ ملاقات کی جائے اور مطالبہ کیا جائے کہ ریونیو کے اہداف کے بروقت حصول کے لیے ضروری ہے کہ محکمے کا اپنا افسر ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے۔اس ضمن میں اکرم اشرف گوندل کا نام لیا گیا ہے۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ گریڈ 18کے افسروں کو فی الفور گریڈ 19میں ترقی دی جائے کیونکہ گریڈ 18کے 8افسروں کو چھ برس گزرنے بعد بھی ترقی نہیں دی گئی۔ ناانصافی کا شکار ان افسروں میں مسعود الحق ،خالد صدیق، عاشق حسین شاہ، راﺅ شکیل الرحمن ، رضوان اکرم شیروانی، سہیل ارشد، احمد سعید اور اقبال ناصر کے نام شامل ہیں۔ افسروں کو موقف ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر کا عہدہ گریڈ 19کے افسرکی تعیناتی کا متقاضی ہے۔ محکمے میں گریڈ19کی 12پوسٹوں میں سے 10سیٹیں خالی ہیں۔اور گریڈ 19کے افسروں میںصرف منورکھرل اور راجہ زاہد دو ہی افسر ہیں۔ لیکن راجہ زاہد ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر تعینات ہونے کے باوجود اختیارات نہیں رکھتے اور تمام تر اختیارات ڈی جی ہی استعمال کررہے ہیں۔ افسروں کا کہنا تھا کہ منور کھرل کوڈائریکٹر سرگودھا کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی کردیا گیا ہے۔ اور ان کی گریڈ19کی سیٹ پر گریڈ 17کے عبداللہ خان کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہاولپور میں بطور ڈائریکٹر تعینات گریڈ 19کے افسرسرفراز وفا کو ریٹائرمنٹ پالیسی کے برعکس ریٹائرمنٹ سے محض ایک ماہ قبل او ایس ڈی کردیا گیا اور ان کی جگہ پراپرٹی ٹیکس زون پانچ لاہور میں تعینات گریڈ 17کے افسر تنویر عباس گوندل کو ڈائریکٹر کا چارج دیدیا گیا۔فیصل آباد میں گریڈ 19کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات گریڈ18کے سینئیر افسرعاشق شاہ کو او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کی جگہ گریڈ 17کے رانا انتخاب عالم کو تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں گریڈ 19کے ڈائریکٹر کے عہدے پر گریڈ 17کے افتخار بھلی کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایکسائز

 

مزید : علاقائی