اوپی ایف نے تارکین وطن کیلئے پنشن سکیم متعارف کروادی

اوپی ایف نے تارکین وطن کیلئے پنشن سکیم متعارف کروادی

کراچی (اکنامک رپورٹر)اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن(او پی ایف) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہل و عیال کے معاشی مستقبل کے تحفظ کے لئے پنشن اسکیم متعارف کروادی۔اسکیم کے اعلان کے ساتھ ہی ہزاروں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دی ہیں۔سکیم کا انتظام اوپی ایف کے ذیلی ادارے اوورسیزپاکستانیز پنشن ٹرسٹ(اوپی پی ٹی)کے ذمے ہے۔اس پنشن سکیم میں روائتی پنشن پلان اور اسلامی پنشن پلان شامل ہے۔اس منصوبے کے تحت پنشن سکیم میں حصہ لینے والے یکمشت یا اقساط کی صورت میںاپنی مرضی سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔پنشن کی ادائیگی تاحیات اور اس کے بعد اہل خانہ اور بچوں کی بھی جاری رہے گی۔ اس پرکشش سکیم کے اعلان کے ساتھ ہی روزگار کی خاطر بیرون ملک جانے والے ہزاروں پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے اوپی ایف کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس سکیم سے ان کا اور ان کے اہل خانہ کا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔

مزید : کامرس