اریکسن پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریگی: کنٹری منیجر

اریکسن پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریگی: کنٹری منیجر

لاہور(کامرس رپورٹر)سویڈن کی موبائل کمپنی اریکسن پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرے گی کیونکہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی آنے سے آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے مواقع بڑھ گئے ہیںجس سے ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔یہ بات اریکسن کے پاکستان میں کنٹری مینجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے گولڈنے لاہور چیمبر میں سویڈن پارلیمانی وفد کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کے بعد کمیونیکیشن کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہو گی۔

 جس کے باعث موبائل کمپنیوں کا کاروبار بھی بڑھے گا اس کے پیش نظر اریکسن بھی پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اریکسن پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مد نظر اپنی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔ہم جلد ہی پاکستان میں اپنی مصنوعات کی ایک بڑی مارکیٹ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید : کامرس