پی اینڈ جی آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنائے گی

پی اینڈ جی آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنائے گی

لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اینڈجی نے پاکستان میں خشک سالی اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے میٹرو کیش اینڈ کیری اور ہوپ فاﺅنڈریشن کے اشتراک سے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پی اینڈ جی پیوریفائر آف واٹر پیکٹس کے ذریعے 24ملین لیٹر آلودہ پانی کو صاف کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا جو چار لاکھ افراد کیلئے ایک ماہ کافی ہو گا ۔یہ بات پی اینڈ جی پاکستان کے کنٹری مینجر فیصل سبزواری نے لاہور میں میٹرو کیش اینڈ کیری سٹور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر میٹرو کیش اینڈ پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر بیزونیتھ بینوڈا (Borzeneth Benaouda)اور ہوٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر مبینہ اگبوٹ والا نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر آلودہ پانی کو صاف کرنے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری مینجر فیصل سبزواری نے کہا کہ دنیا کے ایک ارب افراد کیلئے پینے کا صاف پانی مسئلہ بنا ہوا جن میں ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان کے لوگ زیادہ متاثر ہیں کیونکہ آلودہ پانی کے باعث بچوں میں ڈائریا،ہیضہ اور دیگر جاں لیوا بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور حال ہی میں تھرکے علاقے میں بچوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ بھی آلودہ پانی تھا ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک پاکستان میں 800ملین پینے کا صاف پانی فراہم کر چکے ہیں ۔ہم تھر سمیت پاکستان کے ایسے علاقوں جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں وہاں لوگوں کو مفت میں پی اینڈ جی کے پیوریفائر آف واٹر پیکٹس تقسیم کریں گے اور انہیں آلودہ پانی صاف کرنے کے بارے میں بتائیں گے جس سے ان علاقوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا جس سے بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹرو کیش اینڈکیری کے ایم ڈی نے کہا کہ میٹرو اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے اور یہ ہماری لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم پی اینڈ جی جیسی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کے اشتراک سے متاثرہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کے منصوبے میں شامل ہیں۔

مزید : کامرس