خوشحالی بینک نے صارفین کیلئے منفرد پیشکش کا اعلان کردیا

خوشحالی بینک نے صارفین کیلئے منفرد پیشکش کا اعلان کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر)مائیکرو فنانس بینک خوشحالی بینک نے اپنی سروسز کے دائرے کو بڑ ھاتے ہوئے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔صحت خوشحالی پلس خوشحالی بینک کے کسٹمرز کےلئے ایک منفرد پیشکش ہے جسے مائیکرو انشور پاکستان اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔صحت خوشحالی پلس خوشحالی بینک کے کسٹمرز کےلئے ایک منفرد ہیلتھ پلان ہے ، جو کسی بھی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں آپ کو گرانقدر مالی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 تحقےق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر کسٹمرز ہسپتال کے انتخاب میں آزادی چاہتے ہیں تاکہ ہسپتال میں داخلے کی ضرورت پیش آنے پر وہ اپنے قریب ہی کسی سہولت سے رابطہ کر سکیں۔صحت خوشحالی پلس ہسپتال میں داخلے کی صورت میں آنے والے اخراجات پورے کرنے میں اور ہسپتال میں داخلے کے بعد ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کر تا ہے۔جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ صحت خوشحالی پلس کا انڈر رائٹر ہے جبکہ مائیکرو انشور (پاکستان) پرائیوٹ لمیٹڈ بیک آفس سروسز فراہم کر رہا ہے۔

مزید : کامرس