کے ایس ای 100 انڈیکس 28800کی نفسیاتی حدسے گرگیا

کے ایس ای 100 انڈیکس 28800کی نفسیاتی حدسے گرگیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی مند ی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28800کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید29ارب70کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت68.08فیصدزائد جبکہ54.52 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ فروخت دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زو ن میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28738پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ،توانائی,پیٹرولیم،آٹو موبائل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28968پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم شہر قائد میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کی ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس82.80پوائنٹس کمی سے 28760.12پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے140 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،199کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ26کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں29ارب 70 کروڑ99 لاکھ 75 ہزار209 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب35ارب 95کروڑ76لاکھ 39 ہزار442 روپے ہوگئی۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں22کروڑ59لاکھ 84ہزار430شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں9کروڑ15لاکھ41 ہزار240شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت250.75روپے اضافے سے10750.00 روپے، مری بریوری کے حصص کی قیمت43.91روپے اضافے سے922.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت162.81روپے کمی سے3701.48روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت80.00روپے کمی سے8000.00روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں 7 کروڑ64لاکھ3ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت54پیسے اضافے سے7.78روپے اور لافریج پاک کی سرگرمیاں3 کروڑ 92لاکھ7ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت79پیسے اضافے سے 14.34روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس 98.31پوائنٹس کمی سے19724.26پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس87.98پوائنٹس کمی سے45731.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس92.72پوائنٹس کمی سے 21309.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس