کراچی‘ محکمہ زراعت نے ہدف کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی: سیکرٹری زراعت
کراچی (اکنامک رپورٹر)محکمہ زرا عت نے2013-14کے لئے جن ٹا رگیٹس کا تعین کیا تھا ان پر محکمہ نے نما یاں پیش رفت کی ہے جس کے تحت کا ٹن کی فصل کا شت کا ٹا رگیٹ ایریا 6لا کھ 50ہزا ر ہیکٹر تھا جس میں 5لا کھ 76ہیکٹر پر فصل کا شت ہو ئی جبکہ 40لا کھ گا نٹھ کا ٹا رگیٹ حا صل کر نا تھا لیکن 30لا کھ 50ہزا ر گا نٹھ کی پیدا وا ر کا حصو ل ممکن ہوا اسی طر ح 2014-15میں 6لا کھ 50ہزا ر ہیکٹر کے ٹا ر گیٹ کا تعین کیا گیا ہے جبکہ 40لا کھ گا نٹھیں حا صل کر نے کے ہدف کی تکمیل کی منصو بہ بندی کی گئی ہے ۔ یہ با ت سیکریٹری زرا عت احمد بخش نا ریجو نے محکمہ زرا عت کے افسرا ن کے اہم اجلا س میں صو با ئی وزیر سر دا ر علی نو ا ز خا ن مہر کو بریفنگ پیش کر تے ہو ئی بتا ئی ۔ انہو ں نے صو با ئی وزیر کو چا ول کی کا شت کے با ر ے میں بریفنگ دیتے ہو ئے مزید بتا یا کہ 2013-14کے لئے 6لاکھ 45ہزار ہیکٹر کا شت کا ایریا ٹا رگیٹ مقرر تھا جبکہ 7لا کھ 45ہزا ر ہیکٹر پیدا وا ر کا ہدف حا صل کیا گیا۔
جبکہ پیدا وا ر میں 26لا کھ 17ہزا ر میٹرک ٹن کا اضا فہ ہوا اب 2014-15میں ایریا ٹا رگیٹ 7لاکھ ہیکٹر طے کیا گیا ہے اور 22لا کھ 75ہزا ر میٹرک ٹن پیدا وار حا صل ہو نے کا امکا ن ہے ۔سیکریٹری زراعت نے بتا یا کہ گنے کی کا شت کا ٹا رگیٹ ایریا 2013-14میں 2لا کھ 70ہزا ر ہیکٹر فکس تھا لیکن 2لا کھ 98ہزا ر ہیکٹر پر فصل کا شت کی گئی اور 1 کرو ڑ 52لا کھ میٹرک ٹن گنے کی پیدا وا ر ہو ئی اور اب 2014-15میں ایک کرو ڑ 70لا کھ میٹرک ٹن پیدا وا ر کا امکا ن ہے ۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر سر دا ر علی نوا ز خا ن مہر نے کار کر دگی کو اطمنا ن بخش قرا ر دیتے ہو ئے اسے مزید بہتر بنا نے پر زور دیا اور کہا کہ فر ض شنا سی و دیا نتدا ر ی کو شعا ر بنا تے ہو ئے افسرا ن محکمے کی تر قی کے لئے اپنا احسن کردا ر تاکہ زرعی انقلا ب کی راہ ہموا ر ہو اور بہترین تبدیلیا ں وقوع پزیر ہو ں اور ہم اپنے اہدا ف حا صل کر سکے ۔صو با ئی وزیر نے اس یقین کا اظہا ر کیا کہ افسرا ن نے محنت ،لگن اور جا نفشا نی کے جذبو ں کو بر قرا ر رکھا تو یقینا بہتر نتا ئج برا ٓمد ہو نگے ۔اجلا س میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ہدا یت اللہ چھجڑو ،ڈا ئریکٹر جنرل ریسرچ عطا محمد سو مرو ،محکمہ زرا عت کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت اریگیشن ڈیپا ر ٹمنٹ کے چیف انجینئر بھی مو جو دتھے ۔