بوریوالا ،ٹریفک کے المناک حادثے میں4بچوں سمیت 12افراد جاں بحق ،15شدید زخمی

بوریوالا ،ٹریفک کے المناک حادثے میں4بچوں سمیت 12افراد جاں بحق ،15شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                        بورے والا(نامہ نگار) بوریوالا کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں چار بچوں سمیت 12افراد جاں بحق پندرہ شدید زخمی ہوگئے ،مرنے والوں میں ویگن ڈرائیور بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق بوریوالا وہاڑی روڈ پر اڈہ ظہیر نگر کے قریب بوریوالا سے ملتان جانے والی ہائی ایس ویگن نمبر یLX-5567جب بوریوالا سے دس کلو میٹر دور پہنچی تو آگے جانے والے لکڑیوں سے لوڈ ٹرک نمبر ی F.D-3744کو غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کر تے ہوئے اچانک ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور ٹرک ویگن کے اوپر گر گیا ویگن میں سوار تمام مسافر ٹرک کے نیچے دب گئے اطلا ع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں بڑی مشکل سے کرین کی مددسے ٹرک کو اٹھا کر پچکی ہوئی ویگن کے اندر سے کاٹ کر زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر T.H.Qبوریوالا پہنچایاجہاں ایم ایس ڈاکٹر محمد اکرم نے فوری ایمر جنسی نافذ کر کے عملہ اور ڈاکٹروں کو طلب کر لیا دریں اثنا ءڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر ،ڈی ایس پی مختار احمد جوئیہ اور ممبر قومی اسمبلی بوریوالا چوہدری نذیر احمد ارائیں بھی ہسپتال میں پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی ،حادثہ میں 3مرد 4بچے اور پانچ خواتین شامل ہیں پولیس نے مرنے والوں اور زخمیوں کی جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈ ز اور موبائل فون نمبر ز سے ان کی شناخت کی چھ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور وہاڑی ریفر کر دیا گیا چھ متوفیاں کی شناخت کے مطابق منظوراں بی بی 18سالہ محمد اسلم ولد منظور احمد سکنہ 73/12Lچیچہ وطنی ،عتیق الرحمان ولد محمد متین عمر 15سال سکنہ چک 159/WBوہاڑی جو کہ چک نمبر 291ای بی میں حصول تعلیم کےلئے اپنے ننیال آیا ہو ا تھا اور اپنے والدین کو ملنے کےلئے اپنے گھر جا رہا تھا ،10 سالہ مبین احمد ولد جمیل بستی لاڑ ملتان ،طارق نصیر ولد نصیر احمد سکنہ کو ٹ شاکر تحصیل جھنگ اور ویگن ڈرائیور غلام رسول ولد محمد رفیق سکنہ 142ای بی جہانیاں جبکہ ایک چھ سالہ ماجد سکنہ 56/12Lچیچہ وطنی زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا زخمیوں میں ویگن کنڈیکٹر غلام مصطفی سکنہ 142/10-Rجہانیاں ،عمر حیات پتوکی ،فوجی عابد حسین سکنہ چک 187ای بی گگو منڈی ،ثمینہ بی بی اور اس کا 6سالہ بچہ واجد علی ،حاجراں بی بی ولد مشتا ق اس کی کمسن بچی حفصہ بی بی ،محمد امین بھٹی سکنہ 561ای بی ماچھیوال ،جاوید کھرل ولد عبدالحق سکنہ 142/10-Rجہانیاں ،عمر حیات چونیاں روڈ پتوکی ،محمد صدیق ولد صوبے خان سکنہ چک 139/10-Rجہانیاں ،جمیل ولد سلیمان انصاری اڈہ الاڑ ملتان ،صابر ولد جان محمد شیخ سکنہ 59/WBوہاڑی شامل ہیں حادثہ کی اطلاع پر سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کےلئے خون کے عطیات دیئے پولیس تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی دریں اثناءایس پی ٹریفک ملتان مہر جاوید اقبال نادر نے ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں زخمیوں کی عیادت کی المنا ک حادثہ پر بوریوالا کے ہر آنکھ اشک بار تھی

مزید :

صفحہ اول -