آئل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی بحال کردی
اسلام آباد(این این آئی) آئل ریفائنری نے پی ایس او کو جیٹ فیول کی فراہمی بحال کردی۔ پی آئی اے کو جیٹ فیول کی فراہم شروع کردی گئی۔پی ایس او حکام کے مطابق آئل ریفائنری نے جیٹ فیول کی فراہم شروع کردی ہے۔ آئل ریفائنری نے جیٹ فیول کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی موخر کردی تھی۔ ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر جیٹ فیول کے واجبات سات ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے ۔
، بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا تھا ، جس کی وجہ سے آئل ریفائنری کو جیٹ فیول کی ادائیگی کو شیڈول متاثر ہوا، جس سے پی ایس او کے جیٹ فیول کے ذخائر میں بھی کمی ہوگئی تھی۔