پیمرا کو جیو کے متعلق فیصلے کا مکمل اختیار ہے،وزارت قانون کی وزارت اطلاعات کو رائے

پیمرا کو جیو کے متعلق فیصلے کا مکمل اختیار ہے،وزارت قانون کی وزارت اطلاعات ...

                اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزارتِ قانون نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کی طرف سے رائے مانگنے کا جواب بھیج دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ پیمرا کو جیو ٹی وی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اب پیمرا کمیٹی جیو کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی وہ حتمی ہوگا اور تمام فریق اس کے پابند ہوں گے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے پانچ غیر سرکاری ارکان نے اپنے اجلاس میں جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس منسوخ کرکے ادارے کے دفاتر سربمہر کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اتھارٹی کے ترجمان نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا تھا،اب جیو کی قسمت کا فیصلہ اٹھائیس مئی کو طلب کئے گئے پیمرا اجلاس میں ہوگا۔ جیو کے خلاف آئی ایس آئی کے خلاف مواد نشر کرنے اور مارننگ شو میں مقدس شخصیات کے حوالے سے توہین آمیز پروگرام پر کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ اول