مشترکہ مفادات کونسل کا آج ہونےوالا اجلاس ملتوی،وزیراعظم نے 26مئی کو طلب کرلیا

مشترکہ مفادات کونسل کا آج ہونےوالا اجلاس ملتوی،وزیراعظم نے 26مئی کو طلب ...

 اسلام آباد(آن لائن) مشترکہ مفادات کونسل کا 22 مئی کو بلایا جانے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے قومی اقتصادی کونسل اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 26 مئی کو طلب کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22 مئی کو طلب کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنی کچھ مصروفیات اور طبعیت ناسازی کے باعث آج جمعرات مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس موخر کردیا ہے ۔ قومی اقتصادی کونسل اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اب چھبیس مئی کو طلب کرلیا ہے

مزید : صفحہ اول